حیدرآباد، 26دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلم اداکار شاہ رخ کو آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے انہیں اردو ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کی خاطر اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔چانسلر ظفر سریش والا نے اردو زبان اور ثقافت کے فروغ میں شراکت کے لئے یونیورسٹی کے چھٹے کنووکیشن میں خان اور ریکھتا فاؤنڈیشن کے بانی سنجیو سراف کو ”ڈاکٹر آف لیٹرس“فراہم کیا۔اعزازی ڈکٹریکٹ کی ڈگری دئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خان نے کہا کہ اس اعزاز سے ان کے(مرحوم)باپ خوش ہوتے کیونکہ وہ مجاہد آزادی تھے اور مولانا آزاد کے پیروکار تھے اور اعلی تعلیم کے تئیں ان کا احترام تھا۔اداکار نے کہا کہ وہ ملنے والی ذمہ داری پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔پروگرام شروع ہونے سے پہلے منتظمین نے کہا تھا کہ صدر پرنب مکھرجی کسی ناگزیر وجوہات کی بنا پر نہیں آ سکے۔ان کا اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے کا پروگرام تھا۔یہ یونیورسٹی یہاں 1998میں قائم کی گئی تھی۔